ایل ڈبلیوایم سی کا بارش کے دوران صفائی آپریشن، افسران فیلڈ میں متحرک

ایل ڈبلیوایم سی کا بارش کے دوران صفائی آپریشن، افسران فیلڈ میں متحرک

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں بارش کے دوران اور بعد صفائی آپریشن کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کی ہدایت پر شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس پر نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کے مکمل اخراج تک تمام ورکرز اور افسران چوکنگ پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور اس سلسلہ میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود ہے۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ادارہ ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑے کرکٹ کو سڑکوں، نالوں،خالی پلاٹوں سمیت جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے ڈالیں۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم جمیل خاور کاکہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -