حکومت نے بجٹ میں تمام شعبوں کو نظر انداز کیا،جواد احمد

حکومت نے بجٹ میں تمام شعبوں کو نظر انداز کیا،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جود احمد نے پارٹی ورکرز سے ویڈیو لنک گفتگو میں کہا ہے کہ بجٹ سے عوام کا دم گھٹنے لگا ہے،پاکستان تحریک انساف کی حکومت نے غیر متوازن بجٹ بناتے ہوئے تما م شعبوں کو نظر انداز کردیاجسکی وجہ سے اب ادویات مزید مہنگی ہوں گی اور سستے آٹے کی فراہمی عوام کے لئے خواب بن جائے گی، چینی، آٹا،گھی اور پٹرولیم مافیاز کے سرکردہ حکومت کا حصہ ہیں۔

وہ کیسے اپنے معاملات خراب ہونے دیں گے،فواد چوہدری اور راجہ ریاض کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف کی بیڈ گورنس کی عکاسی کرتی ہے

کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح یہ بھی عوام کی خدمت کرنے میں ناکا م ثا بت ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا عمران خان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے سے گریز کریں کیونکہ ان کے وعدوں اور دعوں کی ہنڈیا ں بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے،پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ابھی تک عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مستفید نہیں ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -