کورونا سے مزید123افراد جاں بحق، 3596نئے کیسز رپورٹ، تما ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت

کورونا سے مزید123افراد جاں بحق، 3596نئے کیسز رپورٹ، تما ایئر لائنز کو پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، لاہور، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں کورونا سے مزید 123 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3596 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3931 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 194646 تک پہنچ گئیاب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1178 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 879افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23 اور ا?زاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 3596 کیسز اور 123 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1655 کیسز 86 ہلاکتیں، سندھ میں 1098 کیسز اور 17 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 416 کیسز اور 10 اموات، اسلام آباد 227 کیسز 7 ہلاکتیں، آزاد کشمیر سے 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 129 کیسز ایک ہلاکت جبکہ گلگت بلتستان سے 33 کیسز سامنے آئے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1655 کیسز اور 86 ہلاکتیں سامنے ا?ئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71191 اور اموت 1602 تک جا پہنچی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 20262 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 227 کیسز اور 7 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11710 اور اموات 115 ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 390 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 6458 ٹیسٹ کیے گئے اور 1098 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اب تک4 لاکھ 9 ہزار 145 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 75168 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17کورونا کے مریضوں کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1178 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک 40740 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں اور اس وقت 33131 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31665 گھروں میں اور 78 ا?ئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1388 جن میں سے 99مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 879 ہوگئی
’کورونا ہلاکتیں

 لاہور،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، مانیترنگ ڈیسک)حکومت نے تمام ائیرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بتایا کہ تمام ائیر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، 27 جون سے جو مسافر پاکستان سے باہر جائیگا تو ائیرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی جائے گی اور پاکستان سے باہر جانے والے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ائیر پورٹ نہ آئیں۔انہوں نے کہا ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افراد میں کورونا مثبت آیا ہے جس پر کچھ ممالک کے تحفظات ہیں۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آرہے ہیں اور وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کوترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے،26 سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آئیں گی جن کے ذریعے 40 سے 45 ہزار پاکستانی واپس ا?ئیں گے، 2 سے 3 ہفتوں میں اپنے تمام بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لانیمیں کامیاب ہوجائیں گے۔ملک میں ایس او پیزپرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے 8 ہزار837 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 887 مارکیٹوں اور 7 صنعتیں سیل کر دی گئیں۔جمعرات کو این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق 1513 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں،خیبرپختونخواہ میں 3879 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 112 گاڑیاں اور211 دکانیں سیل وجرمانے ہوئے،پنجاب میں 2346 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں 2 کارخانے اور375 دکانیں سیل کی گئیں، پنجاب میں 659 گاڑیاں کوجرمانے بھی کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں 717خلاف ورزیاں،308گاڑیاں اور76دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے،بلوچستان میں 959 خلاف ورزیاں،326گاڑیاں اور119 دکانیں سیل جرمانے کئے گئے،گلگت بلتستان میں 176خلاف ورزیاں پرسیل و جرمانے عائد کئے گئے،سندھ میں 748 خلاف ورزیاں،35 گاڑیاں اور45 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے،سندھ میں 4 کارخانوں کو بھی سیل کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ہدایت کی ہے کہ انتظامی افسران اپنے اپنے اضلاع میں کورونا وائرس سے زیادہ متا ثرمزید علاقوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ بھجوائیں جس کی روشنی میں ان علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے کر لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔انہوں نے یہ ہدایت صوبے کے مختلف شہروں میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمپ آفس میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، کمشنر لاہور ڈوویژن سیف انجم اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنر زاور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کے دائرہ کار کوبڑھانے پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج برآمد ہووئے ہیں اور کورونا وائر س کے کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک بہاولپور میں 71، ملتان میں 824، ڈی جی خان میں 650، ساہیوال میں 450، فیصل آباد میں 92، سرگودھا میں 1600، گوجرانوالہ میں 99اور شیخوپورہ میں 1847دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ٹائیگر فورس کو احساس پروگرام، ٹڈی دل، ڈینگی، ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلہ کی اہمیت سے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی افسران کل تک صوبے میں فنکشنل اور نان فنکشنل فلور ملوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بڑی کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے گلبرگ کا دورہ کیا۔ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔جیف ہائٹس پلازہ میں 100 سے زائد دکانیں کھلی پائی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاروائی کرتے ہوئے پلازہ کو سیل کر دیا۔100 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا ہے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ایک اور بڑی کارروائی کی۔ انہوں نے اوریگا سنٹر کا دورہ کیا۔ 500 سے زائد دکانیں کھلی پائی گئیں۔تمام دکانوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے سیل کروا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا 300 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور 18 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ10 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -