حضرت محمدؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنا احسن اقدام ہے،عزیز الرحمن

حضرت محمدؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنا احسن اقدام ہے،عزیز الرحمن

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاعلیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، قاری محمداقبال نے قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں جناب نبی کریم ؐ کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لکھنا پڑھنا لازمی قرار دینے کے متعلق متفقہ قرار داد منظور ہونے پر حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -