واپڈا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے پر امن ریلی

واپڈا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے پر امن ریلی

  

لاہور(پ ر) واپڈا کے ملازمین نے آ ل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظربختیار لیبر ہال کے سامنے پرامن ریلی نکالی جس میں وزیراعظم پاکستان اور وزراء اعلیٰ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا محکمہ بجلی اور سرکاری، نیم سرکاری، صنعتی و کمرشل اداروں اور بینکوں اور میڈیا کے ملازمین کے لئے بجٹ سال 2020-2021 میں ان کی تنخواہوں وپنشنوں میں اضافہ کریں۔ اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کہا پنشنوں میں بھی 25فیصد اضافہ کیا جائے۔

ریلی میں یونین کے نمائندگان حاجی یونس سنیئر نائب صدر، رانا شکور، اْسامہ طارق،مظفرمتین، حاجی لیاقت، ملک ظہور، نوشیر خان،نوید ڈوگر نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -