ثریا عظیم ہسپتال میں ویلفیئر کے کاموں کو جاری رکھا جائے گا،ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم ہسپتال میں ویلفیئر کے کاموں کو جاری رکھا جائے گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں کورننگ باڈی کا اجلاس صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ثریاعظیم ہسپتال ڈاکٹر لیاقت علی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، صدر الخدمت الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، فیاض احمد فیضی، میاں بابر حمید، محسن بشیر، واجد کان عباسی، شاہدنوید ملک، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر ممبران گورننگ باڈی کی شرکت۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں ویلفیئر کے کام کو اسی طرح کامیاب طریقے کے ساتھ قائم رکھا جائے گا بلکہ مزید اس میں اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز کے مطابق کیا جارہا ہے۔

ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب، آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور آئسولیشن سنٹر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں گائنی یونٹ کی اپ گریڈیشن اور نئی مشینری کی تنصب قابل تعریف ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -