پکی ٹھٹھی عمارت حادثہ میں مرنے والو ں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

پکی ٹھٹھی عمارت حادثہ میں مرنے والو ں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ان کے کیمپ آفس میں پکی ٹھٹھی سمن آباد میں عمارت کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والے 3افراد کے ورثاء نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس ناک واقعہ پر اظہار تعزیت کیا۔ میاں اسلم اقبال نے جاں بحق افراد کے ورثا میں تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمارت کے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں، تاہم اس سے متاثرین کی مشکلات میں کمی ضرور آئے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مر حومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مالی امداد کے چیک وصول کرنے والوں میں وقاص شریف، خرم شریف، محمد اکرام اور محمد اسلم شامل تھے۔