پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افرا د بہت ہنر مند ہیں: جان ہوور

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افرا د بہت ہنر مند ہیں: ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت سرکاری اور نجی سطح کے متعدد زنسز(Businesses) میں معاونت فراہم کر رہا ہے یہ ریمارکس اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جان ہوور نے امریکہ میں پاکستانی تارکین وطن کے زیر انتظام ٹیکنالوجی کی ایک آن لائن کانفرنس میں شرکت کے دوران دیئے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس اتاشی زوبیہ مسعود نے اس”ٹیک سمٹ“ کی تفصیلات فراہم کیں جس کا عنوان تھا”سیلیکون ویلی سے پاکستان تک انفارمیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنا۔“ اس آن لائن کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکہ اور پاکستان کے مابین طویل المدتی معاشی، تجارتی اور کاروباری تعلقات پر روشنی ڈالی، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کی حکومت نے اس صنعت کے فروغ کے لئے وسیع تر اقدامات کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں پاکستانی تارکین وطن اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پاسکتانی سفیر نے کانفرنس کے شرکاء کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو سفارتخانہ اس ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کر رہا ہے۔امریکی ناظم الامور نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد بہت ہنر مند ہیں جن کی پیشہ وارانہ مہارت یقینا قابل ستائش ہے۔

جان ہوور

مزید :

صفحہ اول -