وزیراعظم فواد چودھری سے استعفا لیں: اسد عمر، شاہ محمود، استعفے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

  وزیراعظم فواد چودھری سے استعفا لیں: اسد عمر، شاہ محمود، استعفے کا سوا ل ہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے فواد چودھری سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کردیا۔دونوں وزراء نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود نے وزیراعظم سے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کوئی سازش نہیں کی نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں، فواد چوہدری کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو نرمی کا تاثرجائیگا۔دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک مجھے وزیر اعظم عمران خا کا اعتماد حاصل ہے۔ فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔
استعفا

مزید :

صفحہ اول -