(ن) لیگ کی حکومت نے زکوٰۃ کے پیسے کو استعمال کیا،شبیر سیال

(ن) لیگ کی حکومت نے زکوٰۃ کے پیسے کو استعمال کیا،شبیر سیال

  

لاہور(پ ر)چیئرمین زکوٰۃ وعشر ضلع لاہور شبیرسیال سے وائس چیئرمین ایل ٹی سی چوہدری خالد گجر اور ٹاؤن شپ بورڈ کے تاجران نے وفود کے ہمراہ آفس میں ملاقاتیں کیں، اس موقع پر شبیرسیال کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے، شبیرسیال نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے زکوٰۃ کے پیسے کو استعمال کیا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امانت کی ضامن ہے اب صرف زکوٰۃ مستحق اور حق داروں کو ملے گی۔

، زکوٰۃ لینے والے تمام افراد کے ناموں کی لسٹوں جانچ پڑتال کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق مستحق اور حق دار افراد کو ہی زکو? شفاف طریقے ملے گی، شبیرسیال سے میاں مرتضےٰ، ضیاء فرید، رانا سلیم، خرم گجر، میاں وسیم اشرف، مہر رمضان، زاہد کریم ایڈووکیٹ، چوہدری الیاس،خرم بٹ سمیت دیگر تحریک انصاف کے کارکنان اور تاجربرادری کے نمائندگان نے ملاقات کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -