جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں پولیس کا اندارج مقدمہ سے انکار معاملہ ایف آئی اے کو ارسال

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں پولیس کا اندارج مقدمہ سے انکار معاملہ ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی پولیس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیوں کیخلاف انکی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے شوہر کوقتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ سیکر ٹر یٹ میں جمع کرائی تھی،پولیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکی انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو میں دی گئی ہے،انٹرنیٹ سے متعلق معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں،متعلقہ فورم ایف آئی اے ہے اس لیے اعلی افسران کو اعتماد میں لیتے ہوئے درخواست ایف آئی اے کو بھجوا دی ہے۔

پولیس انکار

مزید :

صفحہ اول -