عمران خان کا سری لنکن صدر سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر گوٹا بایاراجا پاکسا سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات سے سری لنکن صدر کو آگاہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوٹا بایاراجا پاکسا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن حکومت کے کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کی تعریف کی ہے جبکہ سری لنکن صدر کو کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
عمران خان