پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان اچھے رزلٹ نہیں دے سکے،اسلم رانا

پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان اچھے رزلٹ نہیں دے سکے،اسلم رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اسلم رانا نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ پیپلزپارٹی پنجاب کے ہائبرڈ صدر ضرور ہیں لیکن رزلٹ اچھے نہیں دے سکے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر سے لوگ توقع رکھتے ہیں کہ وہ مقتدر حلقوں سے بے خوف ہوکر بات کرے جس سے پارٹی کارکنوں کا مورال بلند ہو۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پنجاب میں تنظیم سازی کرنے میں وہ ناکام نظر آتے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں بغیر تنظیموں کے نہیں چلا کرتیں۔

پیپلزپارٹی آج بھی پنجاب کی عوام کے دِلوں کی دھڑکن اور ترجمان ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -