بھارت نے جارحیت کی تو فوج منہ توڑ جواب دے گی،اعجاز چودھری

  بھارت نے جارحیت کی تو فوج منہ توڑ جواب دے گی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی،خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے،مودی فاشسٹ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، مودی حکومت کی پے در پے ناکامیوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ شکارہو چکا ہے۔

،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی رسوائی اس کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولے اور بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم و ستم اور بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، بھارت کی جارحیت اور بربریت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے

، بھارت آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزور ی نہ سمجھے، پاکستان قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے پاک وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -