ڈرگ مافیا نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کردیا،جاوید قصوری

  ڈرگ مافیا نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کردیا،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ فارماسیوٹیکل اور ڈرگ مافیا نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کردیا ہے۔ شوگر، ملیریا، جگر، دل کے امراض، پھیپھڑوں او ر دیگر زندگی بچانے والی ادویات اور انجکشن کی مصنوعی قلت پیدا کرکے بلیک میں کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کا سارا نظام ہی مفلوج ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ کہیں چینی، آٹا، پٹرولیم، کمیشن مافیا سرگرم ہے تو کہیں ناجائز منافع خوروں اور ڈرگ مافیا نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -