پہلی بار بجٹ کی تیاری میں عوامی رائے کو مقدم رکھا گیا: فیاض الحسن

پہلی بار بجٹ کی تیاری میں عوامی رائے کو مقدم رکھا گیا: فیاض الحسن

  

لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا موجودہ بجٹ ایک شمولیتی اور شراکتی بجٹ ہے جس کی تیاری میں پہلی دفعہ عوامی رائے کو مقدم رکھا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ بجٹ کی تیاری میں تقریبا 11 شعبہ جات میں عوامی رائے کے حساب سے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزدار حکومت مالی و تکنیکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ہیومن کیپیٹل کو بڑھوتری دینے پر بھی یقین رکھتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں سکلز ڈویلپمنٹ کے رجحان کی ترویج کے لیے 4 ارب 90 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے تحت نوجوان نسل کی فنی تربیت کے لیے 6 ارب 87 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایک ارب 50 کروڑ کے فنڈز سے ہنر مند نوجوان پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ٹیوٹا نصاب میں تبدیلیوں کے ذریعے نوجوانوں کو تکنیکی مہارت دینے سے دور رس نتائج ملیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نوجوان نسل کو پاکستان کا اصل سرمایہ گردانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کی موجودہ بجٹ میں نوجوان نسل کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -