محمد اکرم رانا پیپلز پارٹی لاہور کے ایگزیکٹو ممبرنامزد
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے صدر میاں عزیزالرحمن چن نے پارٹی کے بانی رکن اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی گارڈ محمد اکرم رانا کی پارٹی کے لئے خدمات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کا ایگزیکٹو ممبر نامزد کردیا۔ اس سلسلے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ محمد اکرم رانا نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قیادت کے اعتماد پہ پورا اْتروں گا۔
کارکن تیار ہوجائیں آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزدوروں، کسانوں، ہاریوں، طالب علموں اور نوجوانوں کی حکومت آنے والی ہے۔