پارلیمنٹ میں کورونا کا خوف، 14ارکان صحت یاب 13تاحال زیر علاج

      پارلیمنٹ میں کورونا کا خوف، 14ارکان صحت یاب 13تاحال زیر علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ ہاؤس پر پھیلے کرونا کے خوف کے سائے میں کمی آگئی،27میں سے14 ارکان قومی اسمبلی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، احسن اقبال،شیخ رشید احمد، عامر ڈوگر،مریم اورنگ زیب، شہریار آفریدی ابتک صحت یاب ہو چکے ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 14ارکان قومی اسمبلی تندرست ہوگئے ہیں جن میں شیخ رشید احمد، احسن اقبال،شاہدہ اختر علی، اسامہ قادری،عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی وجیہہ اکرم، جے پرکاش اور ساجد طوری شامل ہیں۔طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگ زیب،نزہت پٹھان،شہریار آفریدی اورڈاکٹر رمیش کمار بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔جو اب تک کرونا سے لڑرہے ہیں ان میں شہبازشریف،شاہد خاقان عباسی،فرخ حبیب،ایاز صادق،رائے مرتضی علی اورراحت امان اللہ شامل ہیں۔حاجی امتیاز احمد،امین الحق، جاوید حسنین شاہ، عثمان ترکئی،مولانا انور ملک، نیاز جھکڑ اور عالمگیر خان اب بھی کرونا سے لڑ رہے ہیں۔کرونا سے متاثر ہونے والے متعدد ارکان نے تاحال پارلیمنٹ کو صحت یاب ہونے سے آگاہ نہیں کیا۔بہت سے ارکان نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹیسٹ کروائے مگر قومی اسمبلی کو آگاہ نہیں کیا۔
ارکان پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ اول -