رکن قومی اسمبلیخواجہ آصف کو آج نیب میں طلبی کا نوٹس

  رکن قومی اسمبلیخواجہ آصف کو آج نیب میں طلبی کا نوٹس

  

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو آج (جمعہ) صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے۔خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ آصف پر عائد الزامات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔خواجہ اصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اصف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے سرکاری محکموں سے منظوری لی۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -