راجہ پرویز اشرف ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں بری

  راجہ پرویز اشرف ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم و وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین سمیت تمام 10 ملزمان کو ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں بری کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے راجا پرویزاشرف اور شوکت ترین سمیت 10 افراد کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے یہ کیس نہیں بنتا۔عدالت نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے جو کہ 29 جون کو سنایا جائے گا۔
راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ اول -