جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری و دیگر ملزمان پر آج فرد جرم کے انتظامات مکمل

جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری و دیگر ملزمان پر آج فرد جرم کے انتظامات مکمل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری و دیگر ملزمان پر آج (جمعہ کو) فرد جرم عائد کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔نیب نے عدالتی احکامات پر کراچی میں اسکائپ ویڈیو لنک کا بندوبست کر لیا ۔خواجہ انور مجید کے لئے کراچی اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ویڈیو لنک پر فردِ جرم کے لئے نیب کی چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ٹیم میں نیب کراچی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسپیشل پراسیکیوٹر اور دو آئی ٹی افسران شامل ہیں۔نیب کراچی نے فرد جرم کے انتظامات مکمل کر کے نیب راولپنڈی کو خط لکھ دیا۔خواجہ انور مجید کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم ایک سال سے التوا ء کا شکار تھی ۔اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔خواجہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ریفرنس میں آصف زرداری، اسلم مسعود، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر ملزم نامزد ہیں۔ملزمان پر پارک لین کی فرنٹ کمپنی پارتھینون کے نام پر نیشنل بنک سے ڈھائی ارب سے زیادہ کے قرض غبن کا الزام ہے ۔آصف علی زرداری کو پارک لین کا پچیس فیصد شئیر ہولڈر ہونے پر ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

مزید :

صفحہ اول -