جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کریگا اس کو جواب دینا پڑے گا،شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کریگا اس کو جواب تو دینا پڑے گا،حکومت بہت مستحکم جارہی ہے،چند ایم این ایز کی شکایات کو مجموعی شکایات کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ چیزوں میں دیر ہو گئی ہے، آئندہ چھ ماہ میں جب تمام ریفارمزمنظرعام پر آئیں گے تو سب کے گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ میں اختلافات بھی میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن پروجیکٹس سے متعلق دی تھی،چھ ماہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم مڈ ٹرم میں پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم ہر کسی کو سنتے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بہتر طریقے سے پرفارم کر رہی ہے۔
شبلی فراز