نیب میں پیشی کیلئے سلمان شہباز کی ملک واپسی کا امکان،ذرائع

    نیب میں پیشی کیلئے سلمان شہباز کی ملک واپسی کا امکان،ذرائع

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبا زشر یف کے صاحبزادے سلمان شہبازشر یف کی ملک واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان شہبا زشر یف کی اس بارے میں (ن) لیگ کے صدر میاں شہبا زشر یف اور اپنے قانون ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور امکان ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آسکتے ہیں اور وہ واپس آکر نیب سمیت دیگرفورمز پر اپنے خلاف مقدمات کا بھی سامنا کریں گے۔ وکلاء نے انکو پاکستان آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کروانے کا مشورہ دیا ہے جسکے لیے وکلاء درخواست دائر کر یں گے مگر اس بارے میں حتمی فیصلہ (ن) لیگ کے صدر میاں شہبا زشر یف ہی کر یں گے۔

واپسی

مزید :

صفحہ اول -