قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کوروناوائرس پایا گیا ہے، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ آج دوبارہ ہوگا۔لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -