چینی شہری کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

چینی شہری کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چینی شہری ہونگ لی کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست گزارکے وکیل کی عدم حاضری کی بنا پر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث معاشی بدحالی کا شکار ہے، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،اس نے پاکستانی لڑکی سے شادی کی جو ناکام ہو گئی، اہلیہ نے مختلف اداروں کو درخواستیں دے کر اس کانام بلیک لسٹ میں ڈلوا دیاہے، جس کے باعث گزشتہ 9 ماہ سے اپنے وطن چائنہ نہیں جا سکا، اہلیہ نے خلع کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور خلع حاصل کر لیا، سابقہ اہلیہ کے ساتھ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو چکے ہیں، سابقہ اہلیہ نے عدالت میں بیان حلفی دیا ہے کہ اب اس کو درخواست گزار کابلیک لسٹ سے نام نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ متعلقہ اداروں کو درخواست گزارکا نام نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے وکیل پیش نہ ہونے پر کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

چینی شہری

مزید :

صفحہ آخر -