سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 325.02پوائنٹس کم، سونا 23سو روپے سستا، ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کے مقابل روپے کی قدر میؓں بہتری

سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 325.02پوائنٹس کم، سونا 23سو روپے سستا، ڈالر سمیت ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی چھائی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید325.02 پوائنٹس کی کمی سے 33709.63پوائنٹس کی سطح پر آگیا،جبکہ 64.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو57ارب70کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ 34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے33658پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی تاہم مندی کا رجحان غالب رہااور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس325.02پوائنٹس کی کمی سے 33709.63پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 162.13پوائنٹس کی کمی سے 14556.71پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 218.08پوائنٹس کی کمی سے24173.16پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 355کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے100کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ229میں کمی اور26میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب58ارب42کروڑ52لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب71کروڑ82لاکھ روپے ہو گیا۔جمعرات کو16کروڑ84لاکھ29ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو بدھ کے مقابلے میں 2کروڑ73لاکھ4ہزار شیئرز زائد ہے۔

سٹاک مارکیٹ

کراچی (اکنامک رپورٹر)سونے کی فی تولہ قیمت2300روپے کی کمی سے ایک لاکھ2800روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عا لمی مارکیٹ میں 15ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1762ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 2300روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لا کھ 2800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے کی کمی سے88ہزار134روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔ادھرمقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر10پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے167.50روپے کی سطح پر آگیا۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے167.40روپے سے گھٹ کر167.30روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے گھٹ کر167.60 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے167.50روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے168.50 روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے186.50روپے سے گھٹ کر185روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید206روپے سے گھٹ کر205.50روپے اور قیمت فروخت 208روپے سے گھٹ کر207.50روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت44.50روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45روپے اورقیمت فروخت45.50روپے مستحکم رہی۔

سونا ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -