شہبازشریف کو جھوٹ بولنے سے فرصت نہیں،ام البنین
لاہور(پ ر) تحریک انصاف رکن پنجاب اسمبلی ام البنین و چیئرپرسن پیمانے کہاکہ شہبازشریف کو جھوٹ بولنے سے فرصت نہیں، شہبازشریف بیان بازی کی بجائے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں صوبے کا بیڑہ غرق کیا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف صوبے بھر کی عوام کے مسائل حل کرتے تو آج پنجاب مسائلستان کا شکار نہ ہوتا، صوبے کے وسائل کو بے دریغ ضائع کیاگیا۔
، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے حواری پی ٹی آئی کی حکومت پر بلاجوازتنقید کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت منصوبہ بندی کے تحت صوبے کے وسائل برابری کی بنیادپر خرچ کررہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے صرف کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر ٹرکایا، شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے اپنے دورِاقتدار میں عوام کے وسائل کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھریں۔