سندھ حکومت کا ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الانس دینے کا فیصلہ

  سندھ حکومت کا ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الانس دینے کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ نے صوبے تمام طبی و نیم طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد طبی و نیم طبے عملے کو فرنٹ لائن ورکرز کا خطاب دیا گیا تھا جو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کرونا کے خلاف مسلسل بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم سندھ حکومت نے مذکورہ طبقے کیلیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ صحت کے تمام طبی و نیم طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری وزیراعلی کو بھجوا دی ہے۔سمری میں گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 17ہزار رسک الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو 35 ہزار الاؤنس دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو 15 ہزار ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کی سفارش دی ہے جبکہ ہاؤس جاب افسران کو 10 ہزار، نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 5 ہزار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ آخر -