تحریک انصافوزیر اعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے،دوست مزاری

تحریک انصافوزیر اعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے،دوست مزاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور پوری پارٹی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات میں کیے گئے عوام سے وعدے پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے کرونا کی شدت میں تیزی آئی۔عوام کو چاہیے کہ وہ کرونا کے معاملہ پر حکومت سے تعاون کریں، عوام کے تعاون کے بغیر کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا نا ممکن ہے۔

عوام اپوزیشن کے پراپیگنڈہ پر کان دھرنے کی بجائے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں، اپوزیشن کے پاس کوئی تعمیری گفتگو تو ہے نہیں وہ صرف اور صرف کرونا پر سیاست کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -