حکومت کا ترقیاتی سکیموں کو ٹیکس پئیرز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ترقیاتی سکیموں کو ٹیکس پئیرز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی بجائے ٹیکس دہندگان کے نام کی تختی لگے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ترقیاتی سکیموں کو ٹیکس پئیرز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے شخص یا ادارے کے نام سے منسوب کیا جائے گا، شروعات1ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے کررہے ہیں، کارپوریٹ سیکٹر کے زیادہ ٹیکس دینے والے ادارے کا انتخاب کیا گیا ہے، ادارے نے 90 کروڑ روپے کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ ماضی میں منصوبوں کو سیاستدانوں نے اپنی تشہیر کیلئے استعمال کیا، سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے بھی ٹیکس کے پیسوں سے خاندان کی مشہوری کی، سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبے باپ کے نام سے منسوب کر دئیے گئے، یہ کلچر ختم کر رہے ہیں، میرے اپنے نام کی بھی کوئی تختی نہیں لگے گی۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -