تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچائے گی،اعجاز عالم

تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچائے گی،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26جون کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ اپنے نوجوانوں کو منشیات یعنی نشہ آور اشیاء کی تباہ کاریوں سے کیسے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستا ن عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے چھٹکارا دلواتے ہوئے ایسے کلچر کو فروغ دیں گے، جس کے باعث ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جاسکے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ بحیثیت صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور سب کو یقین دلاتا ہوں کہ وطن عزیز میں بسنے والے ہر فرد کو بلا رنگ و نسلنشہ سے پاک صحتمندانہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔