مویشی منڈیاں شہر سے باہرلگانے میں کوئی حر ج نہیں،علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے شہر سے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے کے فیصلے پر علمائے کرام نے کہا ہے کہ اس میں شرعی طور پر کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر یہ کہا جائے کہ منڈیاں صرف شہر میں ہی لگنی چاہئے اس وقت کورونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے بہن بھائیوں کواس وباء کے مہلک اثرات سے کیسے محفوظ بنانا ہے اگر ایسا کرنے سے شہروں میں وباء کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے تو ہم حکومت کے اس فیصلے کے مکمل طور پر ساتھ ہیں اور حکومت سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ منڈیاں قربانی کے جانوروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی لگنی چاہئے اور اگر رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ ان منڈیوں کو قائم کردیا جائے تو شہری باآسانی قربانی کا جانور خرید سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مذہبی رہنما علامہ راغب نعیمی‘ قاری زوار بہادر اور رشید رضوی نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔