تحریک انصاف میں گروپ بندی نہیں، فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے: غلام سرور خان

تحریک انصاف میں گروپ بندی نہیں، فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے: غلام سرور خان

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں،فواد چوہدری کی سرزنش ہوئی ہے، فواد چودھری کو بات کابینہ میں کرنی چاہیے تھی اورباہرایسا انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا،وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے،جس کی کار کر دگی بہتر نہیں ہوگی اس کو جانا ہوگا، اہم قومی فیصلوں میں شامل افراد کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں،انشا اللہ آنے والا سال پاکستان کے لیے بہتری کا سال ہو گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی ابھی عبوری انکوائری رپورٹ پیش کی ہے،یہی وجہ ہے کہ ابھی کسی پہ طیارہ حادثے کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی انکوائری رپورٹ میں ہی اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لینے کا کہا ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

غلام سرور

مزید :

صفحہ آخر -