نواب بہادر یار جنگ قائداعظمؒ کے نظریاتی ترجمان تھے،پروفیسر سعید شیخ

نواب بہادر یار جنگ قائداعظمؒ کے نظریاتی ترجمان تھے،پروفیسر سعید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) نواب بہادر یار جنگ قائداعظمؒ کے نظریاتی ترجمان تھے۔آپ نے تحریک آزادی میں بھرپور حصہ لیا۔ کشمیری مسلمانوں سے گہری محبت رکھتے تھے اور اپنی تقاریر کے ذریعے وہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہے ان خیالات کااظہارپروفیسر محمد سعید شیخ نے تحریک پاکستان کے رہنما نواب بہادر یار جنگ کی برسی کے موقع پر نئی نسل کو ان کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی آن لائن لیکچر کے دوران کیا۔

اس لیکچر کااہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے کیا تھا۔۔ نواب بہادر یار جنگ اپنی تقاریر کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہے۔ اسی بنا پر 1943ء میں ڈوگرہ حکومت نے انہیں کشمیر سے نکال دیا تھا۔