صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ناصر شاہ

  صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر صحت 26 فروری سے مکمل طور پر فیلڈ پر ہیں لیکن کورونا آنے کے بعد سے نظر نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ایک معاون خصوصی صحت ہیں دوسرا وزیر صحت کا قلمدان کسی اور کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر صحت سندھ کو اچھا کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کراچی ہمارا دل ہے، سندھ کا حصہ ہے، ملک کی معیشت کراچی سے چلتی ہے اور کراچی ملک کی معیشت کو چلانے میں بڑا حصہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے بات نہیں کی جاتی بلکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -