متحدہ علماء کونسل کی اپیل پرآج یوم تشکر منایا جائے گا

متحدہ علماء کونسل کی اپیل پرآج یوم تشکر منایا جائے گا

  

لاہور(پ ر)متحدہ علماء کونسل اورورلڈپاسبان ختم نبوت کی اپیل پرنصاب تعلیم میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لازمی قراردینے پرقومی وصوبائی اسمبلیوں کے بعداب ایوان بالاسینٹ کی طرف سے متفقہ قراردادکی منظوری کی خوشی میں آج جمعہ 16جون کوملک بھرمیں یوم تشکر،تحفظ ختم نبوت منایاجائے گامتحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک لاہورکے جنرل سیکرٹری مولانامحمداسلم ندیم اورورلڈپاسبان ختم نبوت سپریم کونسل کے چیئرمین حافظ محمدنعمان حامدناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان کے مطابق مساجدمیں اجتماعات جمعہ پراسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورانسدادفتنہ قادیانیت کے ضمن میں خطبات دیں گے

مزیدقانون سازی پرممبران قومی اسمبلی وسینٹ کوبھرپورخراج تحسین پیش کرینگے اورعقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وافادیت اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ریشہ دوانیوں پرروشنی ڈالنے کیلئے اسے اپنے خطباء جمعہ کاموضوع بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -