وزیر اعظم کہیں نہیں جا رہے آئینی مدت پوری کر یں گے، چودھری سرور

      وزیر اعظم کہیں نہیں جا رہے آئینی مدت پوری کر یں گے، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی سے کوئی آس نہ لگائے،2023ء تک پار لیمنٹ،حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے آئینی مدت پوری کر یں گے۔ وہ گور نرہاؤس لاہور میں صوبائی سینئر وزیر عبد العلیم خان اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات اور گندم کی خر یداری سمیت سیاسی اورحکومتی امور پر بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پارٹی متحد ہے اور حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جب اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگرہماری حکومت نے اپنی کامیاب پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ گورنرنے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے بھی پاکستان کو معاشی طور پر بہت نقصان ہورہا ہے مگر اسکے باوجود ہماری حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -