حکومتی فیصلے زمینی حقائق کے مطابق، ٹیکس اہداف حاصل کر لیں گے، چیئر پرسن ایف بی آر

حکومتی فیصلے زمینی حقائق کے مطابق، ٹیکس اہداف حاصل کر لیں گے، چیئر پرسن ایف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)چیئر پرسن فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نوشین جاوید امجدنے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کے اہداف کو حا صل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،ایف بی آر نا مساعد حالات کے باوجود اپنی پوری استعداد سے کام کر رہا ہے،حکومت نے مشکل حالات میں زمینی حقائق کے تناظر میں فیصلے کئے ہیں، آنیوالے مالی سال میں پوائنٹ آف سل نظام کے تحت 15ہزار کاروبار کو سسٹم میں لا نے کا ہدف ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار کے مشترکہ پوسٹ بجٹ سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد،سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق،لاہور ٹیکس بار کے صدر خرم شہباز بٹ، نائب صدر عاشق علی رانا، سابق صدور پاکستان ٹیکس بار شہباز بٹ، نعیم شاہ، رانا منیر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔چیئر پرسن ایف بی آر نوشین امجد جاوید نے کہابجٹ میں 1623ٹیرف لا ئن پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی،جس سے برآمدی انڈسٹری کے حالات بہتر ہوں گے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروبا آسان بنانا اور ڈاکومینٹینشن کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں،مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹیکس بارز کے نمائندوں سے مشاورت کی جائیگی۔چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان ٹیکس بار کے پیٹرن عبد القادر میمن کو بجٹ کے بارے میں تکنیکی کمیٹی کا ممبر بنانے کا بھی اعلان کیا۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر آ فتاب ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد اور سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق نے کہا حکومت نے سیکشن21ایل،21ایم میں ترمیم اورودہولڈنگ ٹیکسز میں ریلیف دینے کی کوشش کی ہے مگر اب بھی کئی قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، آڈٹ اور اپیلوں کے زیر التوا کیسز کو حل کرنے اور مقدمہ بازی سے بچنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار کے سپیکر فر گو سن کے پارٹنر عاصم ذوالفقار، سینئر نائب صدرپی ٹی پی اسلام آباد سید تنصیر بخاری، لاہور ٹیکس بار کے صدر خرم شہباز بٹ، نائب صدر عاشق علی رانا، سابق صدور پاکستان ٹیکس بار شہباز بٹ، نعیم شاہ، رانا منیر حسین اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے پہیے کو چلانے کیلئے حکومت و ہ اقدامات کرے جن میں ریونیو کلیکشن بھی ہو اہداف بھی پورے ہوں اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہو۔ 400کمپنیاں بجٹ کا 70فیصد ٹیکس ادا کرتی ہیں، پورے ملک میں ہلچل برپا کرنے کی بجائے چند اور کمپنیوں اور مینو فیکچررز کو اعتماد میں لے کر ٹیکس اہداف باآسانی پورے کیے جا سکتے ہیں۔
چیئرپرسن ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -