بجلی کا شارٹ فال 3600میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہری اور دیہی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

بجلی کا شارٹ فال 3600میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہری اور دیہی علاقوں میں بدترین ...

  

لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3600 میگا واٹ تک پہنچنے سے بدتر ین لوڈشیڈ نگ میں شدت آگئی،شہروں میں 4سے6جبکہ دیہاتوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کو احتجاج پر مجبور کرد یا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار21 ہزار 40 میگاواٹ ہے، بجلی کم ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد اس وقت ملک بھر میں تقریبا روزانہ 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں پن بجلی سے 7 ہزار میگاواٹ، تھرمل پاور پلانٹ سے 3600 میگا واٹ جبکہ نجی کمپنیوں سے 10 ہزار 800 میگا واٹ بجلی کی پیداور ہو رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اتنی بجلی پیدا ہونے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی کی کمی کو پوا نہیں کیا جا رہا جس کے بعد اب بجلی کا شارٹ فال 3600 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے جسکے بعد لوڈشیڈ نگ میں بھی اچانک شدت آگئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -