جنسی سکینڈل:گومل یونیورسٹی کے پروفیسر صلاح الدین ملازمت سے فارغ

      جنسی سکینڈل:گومل یونیورسٹی کے پروفیسر صلاح الدین ملازمت سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)گومل یونیورسٹی نے جنسی سکینڈل میں ض ملوث پروفیسر صلاح الدین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ گومل یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ملے ہیں جس کی بناء پر انہیں ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ اس سے قبل انہیں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملازمت سے جبری طور پر ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔ پروفیسر صلاح الدین گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلامک اسٹیڈیز اور عربی کے سینئر پروفیسر تھے ۔
صلاح الدین

مزید :

صفحہ آخر -