748بھارتی شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ بارڈر 3دن کیلئے کھول دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے پاک بھارت سرحد کو 3 دن کیلئے کھول دیا گیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث 748 بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں واپس بھجوانے کیلئے واہگہ بارڈر کو 26،25 اور27جون کے لیے خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 748 بھارتی شہریوں میں سے 250 بھارتی باشندے واہگہ بارڈر کے ذریعہ پاکستان سے بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے روز 250 اور تیسرے روز 248 بھارتی روانہ ہوں گے۔حکام نے کہاہے کہ بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے۔
واہگہ بارڈر