لاڑکانہ،سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے برآمد

لاڑکانہ،سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے برآمد

  

لاڑکانہ(این این آئی)سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے بھی برآمدہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے برآمدگی کے بعد قبرستان سے بھی ادویات برآمد کرلی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی، گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر گزشتہ روز قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ناٹ فار سیل کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلی سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -