نارتھ کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

نارتھ کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11میں پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار عاصم زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی اہلکار خواجہ اجمیر نگری انویسٹی گیشن میں تعینات ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -