کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں منشیات برآمد دوملزمان گرفتار

کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں منشیات برآمد دوملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے دومختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے پیاز سے لدے ٹرک سے 72.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس)برآمد کر کے اسمگلرکوگرفتار کر لیاہے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے کوچ میں سوار ایک مسافرکی تلاشی کے دوران 3.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مدکر کے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،پیازاور ٹرک کی مالیت تقر یبا 132.13ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات، ٹرک اور2 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -