کراچی، سفاک بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو قتل کردیا

  کراچی، سفاک بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں سفاک بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، قتل کا مقدمہ دو بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بہن کا جائیداد میں حصہ مانگنا جرم بن گیا، بھائیوں نے اپنی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں دو بھائیوں کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔مقتولہ کی بہنوں کے مطابق ان کے بھائیوں نے پہلے بھی جائیداد کے لیے بہن ہر دباؤ ڈالا تھا اوربھائی خود ہی بہن کو زخمی حالت میں اسپتال لے کرگئے تھے۔مقتولہ ہماماہین جناح اسپتال میں دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولہ کے سر اور جسم پر چوٹ کے نشانات موجود تھے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، مقتولہ کی دیگر بہنوں کا الزام ہے کہ ہماماہین بہیمانہ تشدد کے بعد کئی دن سے اسپتال میں تھی اور دو دن پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -