جیکب آباد،موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی بچہ جاں بحق، خاتون زخمی

  جیکب آباد،موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی بچہ جاں بحق، خاتون زخمی

  

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد کے قریب تیز رفتار ڈاٹسن کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی اور کمسن بچہ جاں بحق، ایک خاتون زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقہ گڑہی حسن سرکی کے لنک روڈ قصبہ بابو فیروز کنڈرانی کے مقام پر ایک تیز رفتار ڈاٹسن نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بلوچستان کے علاقے سنھڑی پہنور کے رہائشی 43 سالہ گدالی خان اس کی بیوی اور 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، لاشوں اور زخمی خاتون کو ٹھل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت نازک ہونے کی بنا پر لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ حادثہ کا شکار خاندان کے ورثہ کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے کیوں کہ زخمی خاتون بے ہوش ہے پولیس کے مطابق ان کے ورثہ کی تلاش جاری ہے جلد ان کے ورثہ کو اطلاع دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -