چیمبر ز، ٹریڈ باڈیز کے الیکشن شیڈول کے مطابق کروائیں جائیں: سردار عثمان غنی

چیمبر ز، ٹریڈ باڈیز کے الیکشن شیڈول کے مطابق کروائیں جائیں: سردار عثمان غنی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایگزیکٹو ممبر (ایف پی سی سی آئی) سردار عثمان غنی نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز سے مطالبہ کرتے ھووے زور دیا ھے کہ چمبرز اور ٹریڈ باڈیز کے الیکشن قانون کے مطابق مقررہ وقت کروائے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریڈ باڈیز رولز کے تحت چمبر الیکشن ٹائم شیڈول کے مطابق کروانا لازمی ھے جو کہ وسط جولائی سے شروع ھو کر آخر ستمبر بنتا ھے۔ انکا کہنا تھا کہ بعض چمبرز میں برسر اقتدار گروپ کرونآ وبآ کو لیکرالیکشن کو رکوانا چاھتے ھیں تاکہ اپنے اقتدار کو طول دے سکیں، ایسا کرنا نہ صرف ٹریڈ باڈیز ایکٹ کی خلاف ورزی ھوگا بلکہ اس سے ٹریڈ باڈیز میں جمہوری عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ھے۔ انہوں نے ڈی جی ٹی او کو تجویز دیتے ھووے کہا کہ الیکشن پولنگ کے حوالے سے ایس او پیز بنا کر انکا انعقاد یقینی بنایا جائیتاکہ ملک کے تمام منتحب اداروں میں جمہوری عمل پروان چڑھ سکے۔

مزید :

کامرس -