کورونا وائرس، گیٹز فارما کی "کیئر فار ہیروز" کاوش جاری

  کورونا وائرس، گیٹز فارما کی "کیئر فار ہیروز" کاوش جاری

  

لاہور (پ ر)لوگوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے اپنے مشن پر کاربند رہتے ہوئے عالمی معیار کے دوا ساز ادارے گیٹز فارما نے پاکستان میں صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کرنے والوں کی حفاظت کے لیے جو عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے بے لوث طریقے سے کام کر رہے ہیں " کیئر فار ہیروز"مہم کا آغاز کیا تھا۔اب تک اسلام آباد، جہلم، میر پور، چکوال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور مظفرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کے122 وارڈز اورڈاکٹروں کے620 کلینکس عالمی ادارہ صحت(WHO) کے منظور شدہ ڈس انفیکٹنگ مٹیریل(CHEMGENE HLD4) کو استعمال کرتے ہوئے disinfect کیے جا چکے ہیں۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی(RMU) کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" گیٹز فارما نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو ڈس انفیکٹ اور ان کی فیومیگیشن کر کے جو وقت کی اہم ضرورت ہے، قابل تعریف کام کر دیا ہے۔اداروں کی مدد ہمیشہ قابل تعریف ہوتی ہے اور امید ہے کہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے یہ خدمات جاری رکھی جائیں گی"۔میڈیکے کارڈیک سینٹر، اسلام آباد کے چیئرمین اور ہیڈ آف کارڈیالوجی جنرل (ر) اظہر کیانی نے کہا کہ" یہ گیٹز فارما کا بہترین اقدام ہے جس کی شدید ضرورت تھی،یہ کام جاری رکھا جائے کیونکہ یہ ایک بہترین کوشش ہے"۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(PIMS)،اسلام آباد کے چیئرمین اینڈ ہیڈ آف کارڈیالوجی پروفیسر محمد نعیم ملک نے اپنے پورے سینٹر کی ڈس انفیکشن پرگیٹز فارما کی کوششوں کی تعریف کرتے Getz Pharma کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ" یہ انتہائی مثبت اقدام ہے اور گیٹز فارما نے ہسپتالوں کو PPEs اور دوسرا حفاظتی سامان فراہم کر کے وباء کے خلاف تحریک میں کردار ادا کیا۔

ہے"۔اس مہم میں جن اہم ہسپتالوں کو ڈس انفیکٹ کرنا ہے ان میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(PIMS)، پولی کلینک ہسپتال راولپنڈی، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال راولپنڈی،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(RIC)،ایوب میڈیکل کمپلیکس(AMC) ایبٹ آباد، ایڈوانس لیور اینڈGI سینٹر،میڈیکے ہسپتال اسلام آباد اور دی ڈایا بیٹس سینٹر(TDC) شامل ہیں۔گیٹز فارما" کیئر فار ہیروز"مہم کے تحت ملک بھر میں 8,000 سے زاید کلینکس اور ہسپتالوں کے650 وارڈز کو ڈس انفیکٹ کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں 25,000 سے زیادہ ڈاکٹروں کے مفت اسکریننگ ٹیسٹ کر رہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ فرنٹ لائن ہیروز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ماسکس،دستانے اور سینی ٹائزرز غرظ کہ PPEs بھی فراہم کر رہا ہے۔Getz Pharma، پرائیویٹ سیکٹر میں دوسرے اداروں سے تعاون اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ مل کر اس وبا ء کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھا جائے اور حکومت کا ساتھ دیا جائے۔

مزید :

کامرس -