گلوکار حامد علی بیلا کی 19ویں برسی کل منائی جائے گی

گلوکار حامد علی بیلا کی 19ویں برسی کل منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوفیانہ کلام اور لوک گائیکی میں منفرد پہچان رکھنے والے نامور گلوکار حامد علی بیلا کی 19ویں برسی کل منائی جائے گی۔درویش صفت گلوکار حامد علی بیلا کچھ اس طرح ڈوب کر کافیاں، غزلیں اور گیت گاتے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہو جاتا۔ مادھو لال حسین کا کلام تو حامد علی بیلا کی پہچان بن گیا۔ان کی گائی ہوئی کافی ”مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی“آج بھی ان کی پہچان ہے۔پٹیالہ گھرانے کی یہ آواز سب سے پہلے ریڈیو پاکستان سے گونجی اور پھر شاہ حسین، غلام فرید اور محمد بخش کی کافیاں گاتے گاتے یہ فقیرمنش فنکار،فن اور شہرت کی بلندیاں پاتا گیا۔

مزید :

کلچر -