اداکاروں کی شوبز انڈسٹری میں پائی جانیوالی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند

اداکاروں کی شوبز انڈسٹری میں پائی جانیوالی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز سے وابستہ فنکاروں شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف اپنی آواز بلند کردی۔رواں ماہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی ووڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اْٹھائی جارہی ہے اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی ووڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں ۔

اداکاروں نے کہا کہ پاکستانی کی اچھی اور معیاری فلموں کا خاتمہ صرف اور صرف اقربا پروری کی وجہ سے ہوا ہے ماضی میں حالات اس سے مختلف تھے۔

مزید :

کلچر -